پی ٹی اے نے ٹیکس نہ دینے والوں کی سمیں بند کرنے کی ایف بی آر کی تجویز مسترد کردی

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمیں بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ سے زیادہ ایسے افراد کی سمیں بند کرنے کی تجویز دی تھی جو ٹیکس دینے کی اہلیت رکھنے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سمیں بلاک کرنے کا عمل ان کے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، اس کے علاوہ وہ قانونی طور پر سمیں بند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے بھی پابند نہیں ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین ایسی ہیں جو اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں، اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کی سمیں ان کے بڑوں کے نام پر ہوتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اگر تجویز کے مطابق سمیں بند کرنے کا عمل شروع کیا جاتا ہے تو اس سے ای کامرس اور ٹرانزیکشنز کا عمل متاثر ہوگا۔

پی ٹی اے کی جانب سے ایف بی آر کو تجویز دی گئی ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کی سمیں بند کرنے کے بجائے اس کا کوئی اور لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ سے زیادہ ٹیکس نہ دینے والے افراد کی نشاندہی کی تھی جبکہ پی ٹی اے کو 5 لاکھ سے زیادہ افراد کی سمیں بند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟