6 ماہ سے کم زیرِاستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز عائد

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 6 ماہ سے کم زیرِاستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لاگو کردیے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر/ گلگت  بلتستان میں 6 ماہ سے کم مدت سے زیر استعمال موبائل سموں کی واپسی پر موبائل فون آپریٹرز  یکم  جنوری 2024 سے 200 روپے تک چارجز  لاگو کرنے کے مجاز ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق اس حوالے سے صارفین رجسٹرڈ سموں کا اسٹیٹس/ https://cnic.sims.pk   پر یا اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیشز) کے ساتھ 668 پر ایس ایم ایس بھیج کر (چارجز لاگو ہوں گے) معلوم کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اتھارٹی نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2023 تک اپنی غیر ضروری موبائل سمیں بلا معاوضہ واپس کر سکتے ہیں تاکہ سم کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ صارف کی معلومات یا رضامندی کے بغیر غیر قانونی سم کے اجرا کی صورت میں سم کو ایک بار بلامعاوضہ ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔

(dubaisims.com)تصویر بشکریہ دبئی ان ڈاٹ کام

مزید برآں ان تمام تر کاوشوں کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام ٹیلی کام صارفین کے لیے بلا تعطل معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے قومی سلامتی و تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید

ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے