ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کی سمیں بلاک کرنے کا اعلان، پی ٹی اے کا موقف کیا ہے؟

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بلاک کیے جانے کے اعلان پر کہا ہے یہ معاملہ ابھی زیر غور ہے، کسی بھی پیشرفت سے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ ایف بی آر کا حالیہ فیصلہ فی الحال پی ٹی اے کی جانب سے زیر غور ہے۔ ’ہم اس معاملے پر موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے ’ہمارا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے اقدام اٹھانا ہے تاکہ ٹیلی کام صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے، معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیشرفت  سے مطلع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 5 لاکھ 6 ہزار671 ٹیکس نادہندگان کے نام رجسٹر موبائل ٹیلی فون بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ٹیکس نادہندگان کی سمز بھی بلاک کی جائیں گی۔

فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے ٹیکس سال 2023 کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے انکم ٹیکس جنرل آ رڈر جاری کر دیا

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد 2023ء کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر کے اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں، ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے نام ویب سائٹ پربھی ڈال دیے ہیں۔

ا علامیے کے مطابق موبائل فون ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے بعد ایف بی آر یا ایف بی آر کے متعلقہ دفتر کے کہنے پر ایکٹیو ہوں گے، ان افراد کے نام فوری طور پر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی عمارت میں آتشزدگی

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے