چمن: سیکیورٹی فورسز اور مقامی لغڑیوں کے درمیان جھڑپ، ایک شخص جاں بحق 8 زخمی

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ہفتے کی شام کو سرحد پر پاسپورٹ کی شرط پر سراپا احتجاج آل پارٹیز لغڑی اتحاد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نیتجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں اس وقت تصادم ہوا جبکہ سرحد سے سامان لانے والے افراد کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 8 ماہ سے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر پتھراؤ کیا جس کے ردعمل میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی تاہم سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین کے حلقے میں سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص جانبحق ہوا۔

دوسری جانب لغڑی اتحاد ترجمان صادق خان اور غوث اللہ نے دعوٰی کیا ہے سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے 197 روز سے جاری پرامن احتجاج پر فائرنگ کی اور خیموں کو آگ لگا دی۔

واقعے کے خلاف آل پارٹیز لغڑی اتحاد نے فوری طور پر چمن کوژک بین الاقوامی شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردی اور جانبحق شخص کی لاش کو چمن ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کر دھرنا دیا۔

ادھر آل پارٹیز لغڑی اتحاد نے مشترکہ طور پر غیر معینہ مدت تک بین الاقوامی شاہراہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں