بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتا افراد کا ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ کی تعیناتی اور جسٹس نذیر لانگو کی ریٹائرمنٹ پر دونوں ججز کے اعزاز میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا ان کی ترجیح ہوگی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کو بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہمارے بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، ہمارے صوبے کے نوجوان لاپتا ہوجاتے ہیں اور ان کے خاندان کو ان کے بارے میں کوئی علم تک نہیں ہوتا، اسی طرح غیرت کے نام پر بے گناہ لوگوں کو مارا جاتا ہے۔

چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کے مسائل پر خاموش نہیں رہیں گے، نصیر آباد میں غیرت کے نام پر جھوٹے الزامات میں 300 خواتین کو قتل کیا گیا، قلات کی تحصیل منگوچر میں سڑک کنارے 20 غیر تکمیل شدہ عمارتیں ملیں جن پر 2014 کے بعد کوئی کام نہیں ہوا اور لاگت تقریباً 2 ارب روپے آچکی ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے مطابق چمن ماسٹر پلان پروجیکٹ پر 1 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں، پروجیکٹ کے مطابق 550 دکانیں، کولڈ اسٹوریج، ویئر ہاؤسز، بس اور ٹرک ٹرمینل سمیت عالمی طرز کی سبزی منڈی کا قیام عمل میں آنا تھا، یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں یہ عوام کا پیسہ ہے۔

چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے بتایا کہ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایک مہینے میں پروجیکٹس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ’10 دن بعد چمن اور 15 دن کے بعد منگوچر کا دورہ کروں گا مجھے یہ دونوں منصوبوں پر عمل درآمد ہوتا نظر آنا چاہیے۔۔۔ میں مسائل کے حل کے لیے کبھی بھی غفلت کا مرتکب نہیں ہوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم