بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور مقابلہ کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ

ٹرمپ ایشیا کے اہم دورے پر روانہ، چین اور جنوبی کوریا کے صدور سے ملاقات کریں گے

پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے