بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے میجر بابر خان شہید کا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے تھا جنہوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کے علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردوں کی ایسی کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلوں کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘