لوگ نفرت کرتے تھے آواز تبدیل کرنے کے لیے خود کو ٹارچر کیا، ارجیت سنگھ کا انکشاف

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارارجیت سنگھ  جو بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں انہوں نے اپنی مسحور کن آواز کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ یہ آواز حاصل کرنے کے لیے انہوں نے خود پر ٹارچر کیا۔

گزشتہ کئی سالوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے نامور گلوکار کا کہنا ہے کہ یہ آواز انتھک محنت اور تکلیف اٹھانے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’ میری آواز پہلے ایسی تھوڑی تھی، بہت مختلف تھی پھر میں نے خود اپنی آواز کو توڑا‘۔

ارجیت سنگھ نے انکشاف کیا کہ ’جب میں نے اپنی اصل آواز میں گانا شروع کیا تو لوگوں کو بالکل پسند نہیں آیا، لوگ میری آواز سے نفرت کرتے تھے جس کی وجہ سے مجھے اپنی آواز تبدیل کرنا پڑی، گلے کو توڑ توڑ کر ٹیکسچر بنائے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ آواز کو تراشنے جیسا ہی تھا اور اب مجھے اپنی پرانی آواز میں جانے کے لیے ایک دو مہینہ اپنا کام چھوڑنا پڑے گا‘۔

واضح رہے کہ ارجیت سنگھ نے سال 2005 میں بھارتی ریئیلیٹی شو ’فیم گروکل‘ سے  موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا لیکن جیت نہ سکے۔ اس کے بعد انہوں نے گلوگاری کے میدان میں اپنا نام بنایا اور متعدد بار فلم فیئر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار