غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے نے کراچی میں افغان شہری سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، پاسپورٹ آفس کے باہر سے گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولتکار دونوں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولتکار بھی شامل ہیں جبکہ ایک افغان شہری بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم مجیب اللہ نے ایجنٹ اور سہولتکاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی، ملزمان کو پاسپورٹ آفس صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مجیب اللہ کا اصل نام زرداد ہے اور تعلق افغانستان سے ہے، جو چند ماہ قبل غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچا تھا، ملزم اپنی والدہ کے علاج کے لئے پاکستان آیا تھا، ملزم نے جعل سازی سے مجیب اللہ کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے امیراں بی بی کے نام سے شناختی کارڈ کی کاپی بھی برآمد ہوئی ہے، دوران تلاشی دیگر ملزمان سے پاسپورٹ فیس کے چالان، شناختی کارڈز کی کاپیوں سمیت  اے ٹی ایم کارڈز، ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل