کراچی: شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کی کرین میں انوکھی انٹری، ویڈیو وائرل

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شادی کا دن یادگاربنانے کی خواہش سب کی ہوتی ہے، دلہا دلہن نہ بھی چاہیں تو دوست اور خاندان کے دیگر افراد شادی کی تقریب کو منفرد بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے نظر آتے ہیں، شادی کی تقریب کو مدتوں یاد رکھے جانے کی خواہش کے تحت شادی کی تقریبات میں دلہا اور دلہن کی منفرد انٹری کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پران دنوں ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں کراچی کے علاقے لیاری میں ہونے والی شادی میں دلہا دلہن کی جانب سے اپنے ’ریڈ لیٹر ڈے‘ کو یادگار بنانے کے لیے چونکا دینے کا فیصلہ کیا اور شامیانے میں موجود مہمانوں کے درمیان انٹری کے لیے کچھ اور نہیں بلکہ باقاعدہ ایک کرین کا استعمال کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محلے میں لگائے گئے شادی کے ٹینٹ تک پہنچائے جانے کے لیے دلہا اور دلہن کرین کا انتخاب کرتے ہیں جو سفید چمکیلے کپڑے سے سجایا گیا تھا، ویڈیو میں کرین بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے گریز کرتی ہوئی دلہا دلہن کو شادی کی تقریب کے مقام تک لےجاتی نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by karachiwalay (@karachiwalay)

ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنتے صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ کسی نے کہا کہ ’تھوڑی سی غلطی اس جوڑے کو سیدھا جنت میں پہنچا دے گی جبکہ کئی صارفین یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ایسے عجیب و غریب کام ہمارے ملک میں ہی ہوتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’بجلی کے کھمبے کے درمیان سے انٹری پر تو شکرانے کے نفل بھی بنتے ہیں‘۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک صارف نے منفرد انٹری کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی نئے لوگوں کا شہر نہیں ہے۔


ایک ایکس صارف نے اس کا موازنہ ترکیہ کے مشہور تاریخی علاقے کیپاڈوسیا میں موجود ہاٹ ایئر بیلون سے کیا اور کہا کہ اگر ترکیہ میں ہاٹ ایئر بیلون ہے تو کراچی میں کرین ہے۔


حمیرا بدر منہاس طنزاً لکھتی ہیں کہ کراچی والوں پر چھچھور پن ختم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp