ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب بھر میں فلور ملوں کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور آج سے ملوں کو 26 ہزار ٹن سستی گندم ریلیز ہوگی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور کا کہنا ہےکہ صوبے میں 18 لاکھ سے زائد سستے آٹے کے تھیلے ملیں گے اور پوائنٹس کی تعداد 1700 سے زائد کردی ہے،آٹا پوائنٹس پر 4 لاکھ سستے آٹے کے تھیلے فروخت ہوں گے، آج تمام اسٹاف اور افسران پوائنٹس کو چیک کریں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اتوار سے آٹے کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، چکی اور دکانوں پر کمرشل آٹے کی قیمت اور سپلائی کو چیک کرناضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ڈی سی کی ٹیموں کو بھی فعال ہونا پڑے گا، ذخیرہ اندوز اس وقت فائدہ اٹھا رہے پیں۔