عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے کمی کے بعد 242300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 943 روپے کمی کے بعد 207733 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190422 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 2349 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے