قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل، نوٹیفیکیشن جاری

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کل 77 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ معطل کردہ نشستوں میں خواتین کی 66 اور اقلیتوں کی 11 نشستیں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین اراکین جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکین کو معطل کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں 3 اقلیتی نشستوں کے اراکین کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین اراکین کے علاوہ اقلیتوں کے 4 اراکین کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔

کس جماعت کی کتنی سیٹیں کم ہوئیں؟

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 13 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کم ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 5 اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی 3 نشستیں کم ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کی 10، ن لیگ کی 6 نشستیں کم ہوئیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 7 نشستیں کم ہوگئیں۔

یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 مئی کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا اور کیس کو سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ