سرگودھا کے علاقے فاضل ٹاؤن میں دھماکا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرگودھا کے علاقے فاضل ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

سرگودھا پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے فاضل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث گھر زمین بوس ہو گیا، ملبے تلے دب کر 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت بھی تشوشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان