غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد دنیا بھر میں مختلف ممالک خصوصاً مسلم ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسی لیے اسرائیلی مصنوعات اور خاص طور پر میکڈونلڈ، کوکا کولا اور اسٹار بکس کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی جو اب تک جاری ہے، لیکن اب اس مہم کے ساتھ اسرائیل غزہ کی جنگ کے بارے میں بات نہ کرنے اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے ایک اور مہم بھی چلائی جا رہی ہے جسے ’بلاک آؤٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
’بلاک آؤٹ‘ ٹرینڈ میں صارفین کی جانب سے مشہور شخصیات کے ناموں والی فہرستیں آن لائن شیئر کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل غزہ جنگ کے بارے میں بات نہ کرنے اور فلسطین میں ہونے والے قتلِ عام اور تباہی پر خاموش رہنے پران سلیبریٹیز کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
بلاک آؤٹ مہم کا مقصد مشہور شخصیات کو انسٹاگرام، ایکس اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے بلاک کرنا ہے۔ ان فہرستوں میں کم کارڈیشن، ٹیلر سوئفٹ، بیونسے، جسٹن بیبر، زندیا، کین ویسٹ، نلی سائرس اور سیلنا گومز کے نام شامل تھے۔
دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 میں مشہور شخصیات کی شرکت کے بعد ’بلاک آؤٹ‘ ہیش ٹیگ کو مزید مقبولیت ملی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ماضی میں میٹ گالا تقریبات میں سیاسی پیغامات دیکھے گئے ہیں لیکن اس ایونٹ میں فلسطینیوں کے حق میں آواز نہیں اٹھائی گئی۔
ایک صارف نے لسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے بلاک کرنے کے لیے مشہور شخصیات کی فہرست بنائی ہے۔
Guys i created a list of celebrities to block #blockout pic.twitter.com/AAc3nYachY
— sofia (@pariseffingcunt) May 9, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ مشہور شخصیت کا دور ختم ہو گیا ہے۔ یہ سوشل میڈیا کو واپس لینے کا وقت ہے۔ انہوں نے دیگر صارفین سے کہا کہ مشہور شخصیات کو بلاک کرنا شروع کریں۔
CELEBRITY WORSHIP HAS COME TO AN END. ITS TIME TO TAKE BACK SOCIAL MEDIA. START BLOCKING CELEBRITIES.#blockout2024 #blockout pic.twitter.com/y3iE5Q0KJ7
— ( ͡° ͜ʖ ͡°) #FREEPALESTINE 🇵🇸 (@adonaicaimoloch) May 9, 2024
ایک صارف کی جانب سے شوبز سے منسلک مشہور شخصیات کی ایک فہرست جاری کی گئی، صارف کا کہنا تھا کہ یہ شخصیات نسل کشی کی حمایت کرتی ہیں لہذا ان کا بلاک آؤٹ کیا جائے۔
These celebrities support genocide, BLOCK THEM OUT#BlockCelebrities #blockout pic.twitter.com/9HXiMusmGa
— Radster🔻 (@Radster1212) May 11, 2024
ایک صارف نے پوسٹ کی اور بتایا کہ بلاک آؤٹ کیا ہے اور آپ کو اس میں کیوں حصہ لینا چاہیے؟ اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اجتماعی طور پر ان مشہور شخصیات کو بلاک کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے فلسطین پر اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے صیہونیوں کو پہلے ہی بلاک کر دیا ہو گا۔
what is #blockout2024 movement?! and why should you participate in it?
(via 2024blockout) pic.twitter.com/kNEEcKUG3A— jude 🍉 (@literarycore) May 9, 2024
فری فلسطین نامی ایک پیج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان مشہور شخصیات کے فالوورز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے یہ مہم اپنا مقصد حاصل کر رہی ہے اس لیے اسے جاری رکھیں۔
The movement is gaining steam, keep going! #blockout2024
Block @taylorswift13 pic.twitter.com/6RGA3ZZ0lD— Free Palestine (@WildernessWypt) May 10, 2024
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات کا بلاک آؤٹ کرنے سے ان کی کمائی پر اثر پڑے گا۔