عمران خان تو خود نیب ترامیم کے حق میں تھے، حکومتی وکیل مخدوم علی خان

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب قانون میں ترامیم کو کالعدم قراردیے گئے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے موقف اپنایا کہ بطور وزیر اعظم عمران خان خود نیب ترامیم کے حق میں تھے، لیکن آئینی ترمیم کے بجائے آرڈیننس لے آئے۔

مخدوم علی خان کے مطابق جب پی ڈی ایم کی حکومت نے اس ضمن میں قانون سازی کے لیے بل پیش کیا تو عمران خان اور ان کی جماعت اپنی اکثریت سے اسے شکست دے سکتے تھے لیکن ان کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا مگر ایک طرح سے شریک رہے، لیکن اس کے بعد مذکورہ قانون سازی کیخلاف عدالت چلے آئے۔

اپیلوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ قانون بنیادی طور پر کرپشن کے خاتمے کےلیے تھا، جس کے لیے 3 عناصر یعنی آزاد عدلیہ، بےخوف میڈیا، اور پارلیمنٹ درکار ہیں،دوسری جانب

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کی اہمیت گھٹانے اور آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے خلاف ریمارکس دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp