حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران ملک میں انصاف قائم نہیں کر سکتے تو کرسی سے الگ ہو جائیں، حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اب400 ارب کسانوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا، جب گندم خریدنے کا وقت تھا کہا گیا کہ خزانہ خالی ہے۔

جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کسان مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے غلام پاکستان کو کبھی آزاد نہیں ہونے دیں گے، ان سے نجات کے لیے ملک گیر پرامن مزاحمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 فیصد جاگیردار 40فیصد رقبہ پر قابض ہیں، تنخواہ دار طبقہ 3 سو ارب، یہ 4 ارب سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، ملک ان جاگیرداروں، وڈیروں کے لیے نہیں بنا۔

حکمرانوں کی دبئی میں ہی نہیں، امریکا، یورپ، آسٹریلیا میں بھی جائیدادیں ہیں، حکومت یہاں کرو، جاگیریں باہر بناؤ، ایسا نہیں چلے گا، سیاستدانوں، بیوروکریٹس، جرنیلوں کو قوم کو جواب دینا پڑے گا، منی ٹریل پیش کریں۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی کی صورت میں خاندانوں کی حکومت ہے، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، چیف جسٹس ہمت کریں اور فارم 45پر کامیاب ہونے والوں کو حق دلائیں۔

جماعت اسلامی کے ملک بھر میں دفاتر کسانوں کے لیے وقف ہیں، یونین کونسل کی سطح پر کاشتکاروں کے نقصانات کا ڈیٹا جمع کریں گے، جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 25مئی کو ہورہا ہے، عوام کے حقوق کے لیے پرامن مزاحمت کا ماڈل اور آئند ہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہر جگہ پر مافیا موجود ہے،مہینوں محنت کے بعد کسانوں نے اونے پونے داموں گندم فروخت کی، حکومت نے 39سو روپے فی من امدادی قیمت کا اعلان کیا، لیکن خریداری سے مکر گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام پر بجلی اور گیس کے بم گرائے جا رہے ہیں اور حکمران خود اپنی دولت بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا پورا حساب لیں گے، مافیا کے خلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ عدل قائم کرو ورنہ اپنی کرسیوں سے الگ ہو جاؤ۔ جماعت اسلامی کسانوں کو منظم کرے گی، ایک ایسی تحریک برپا ہونی چاہیے جو 2 سو سال قبل بنگال کے کسانوں نے انگریزوں کے خلاف چلائی تھی۔

صرف پنجاب میں ہی نہیں سندھ میں بھی چھوٹے کسان اور ہاری اپنے حق کے لیے دربدر پھر رہے ہیں، کوئٹہ میں کاشتکاروں کا احتجاج ہو رہا ہے۔ کسان محنت کرتا ہے اور جب پھل آئے تو حکومتیں دھوکا بازی کرتی ہیں۔

اس سے قبل ہزاروں کسانوں نے مسجد شہدا سے سیون کلب تک مارچ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ کسان مارچ کے شرکا پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور پہنچے تھے، مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے مظاہرین کو مختلف مقامات پر گرفتار کیا، امیر جماعت نے گرفتاریوں کو حکمرانوں کا شرمناک حربہ قرار دے کر کسانوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔

حق دو کسان مارچ میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر پنجاب جنوبی راؤ ظفر،امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، صدر جے کسان سردار ظفر حسین، صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی