’مریم نواز آرمی کی وردی کب پہن رہی ہیں‘ ایلیٹ فورس کی وردی پہننے پر صارفین کے تبصرے

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد سے مریم نواز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں آج بھی انہوں نے لاہور ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت جہاں انہوں نے خود بھی پولیس کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے اداروں اور وردی کو عزت ایسے دی جاتی ہے، انہوں نے مخالفین کو طنزاً لکھا کہ جلنے والے آج کوئی دوائی استعمال کر لیں، تصاویر سے دور رہیں، بعد میں ادارہ ذمہ دار نا ہوگا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ مریم نواز آرمی کی وردی کب پہن رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ایلیٹ فورس پنجاب کی وردی پہننے پر مریم نواز کو کچے کے علاقے میں جانے کا مشورہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب پولیس کے دستوں کی قیادت کریں اور کچے کے ڈاکوؤں کا صفایا کریں۔

ن لیگ کی حامی صارف مہوش ظفر نے تحریک انصاف کے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کام مریم نواز کرتی ہیں اور خون پی ٹی آئی کے لوگوں کا جلتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماشہباز گل نے مریم نواز کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی خدمت میں ایک اور ڈرامہ پیش‘۔

صحافی وحید مراد لکھتے ہیں کہ آج تو مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی اب کیا ہو گا؟

ایک صارف نے لکھا کہ بس اب صرف یہی پہننا رہ گیا تھا۔ پتہ نہیں مریم نواز یہ سب کر کے کیا سمجھ رہی ہیں کہ وہ بہت اچھی لگیں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو وردی میں دیکھ کر میرا سارا موڈ خراب ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل میں خواتین پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب  نے پولیس وردی پہنی تھی۔ پولیس وردی پہننے کی وجہ سے وہ ہر جگہ موضوع گفتگو بنی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی