ملتان: این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ  جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے، جبکہ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور الطاف سے ہوہے۔

مزید پڑھیں

اس ملتان میں حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

این اے 148 ملتان میں پی پی کے امیدوارعلی قاسم گیلانی کو پی ایم ایل این کی حمایت حاصل ہے۔ علی قاسم گیلانی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور الطاف میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 148 کی نشست سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سینیٹر منتخب ہوجانے پر خالی کی گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے اس حلقے میں تیمورالطاف ملک کو شکست دیکر کامیابی سمیٹی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp