وزیر مذہبی امور کا منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ، عازمین حج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان حج مشن عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی کام کررہا ہے۔ عازمین حج کی خدمت عبادت ہے۔ پہلے سے زیادہ بہترین سہولیات دی جائیں گی۔

پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید پڑھیں

ڈی جی حج نے وفاقی وزیر کو جاری حج آپریشن 2024 سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

اس سے پہلےپاکستان حج مشن مکہ مکرمہ پہنچنے پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا اور پاکستانی عازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

چوہدری سالک نے کہاکہ پاکستانی عازمین کو حج کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

چوہدری سالک نے کمپنی کو ہدایت کی کہ منیٰ کے خیموں میں گرمی سے بچنے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

اس موقع پر پاکستان حج مشن اور سعودی حکام نے وفاقی وزیر کو پاکستانی عازمین حج کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ رواں سال تمام سرکاری عازمین حج کو مشاعر ٹرین کی سہولت دی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp