پاکستانی عازمین حج کی مدینے آمد پر پھولوں کا تحفہ

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی عازمین حج کا مدینہ منورہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو بھی سرکاری اسکیم کے تحت آنے والے عازمین کا پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

استقبال کے دوران سرکاری عازمین حج کو تحائف اور پھول بھی پیش کیے گئے۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا کہ عازمینِ حج کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر وہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عازمین حج بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کرکے ملکی وقار میں اضافہ کریں گے۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا کہنا تھا کہ اس سال سرکاری حج اسکیم کے تمام حجاج کو مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے میں ٹھہرایا جائے گا اور پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج سے سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حجاج کی سہولت کے لیے وزارت نے متعدد شعبہ جات قائم کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاج رہنمائی کے لیے بلڈنگ معاون یا پاک حج موبائل ایپ پر رجوع کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف حج ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج آپریشن کے پہلے 2 روز میں اب تک 2501 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

عازمین حج نے مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔ مسجد نبوی میں بڑھتے رش کے باعث چھت بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے دور میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ