مکہ مکرمہ: وزیر مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے قائم اسپتال کا دورہ، سہولیات پر اظہار اطمینان

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت قائم مرکزی اسپتال کا دورہ کیا۔

وزیر مذہبی امور نے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مکہ فہیم آفریدی کے ہمراہ عازمین حج سے تاثرات بھی لیے۔

اس موقع پر سربراہ حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے وزیر مذہبی امور کو اسپتال کے شعبوں کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستانی عازمین حج کے لیے دستیاب طبی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ وطن سے دور ہم زبان معالج کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں۔ امسال ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے حج میڈیکل مشن میں بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسپتال میں جدید ترین ایمبولینس سروس، لیبارٹری، ایکسرے، فارمیسی، زنانہ و مردانہ وارڈ، شعبہ دندان موجود ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ عازمین حج متوازن غذا کا استعمال کریں اور ایام حج کے لیے جسمانی طور پر تیار رہیں۔

چوہدری سالک نے کہاکہ حج سخت گرمی کے موسم میں آرہا ہے، عازمین کرام مشروبات اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ