’سب جھوٹ ہے‘، ماہرہ خان کا اپنے شوہر پر اٹھنے والے سوالات کا کرارا جواب

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم اسٹارماہرہ خان کی جانب سے اپنے شوہر کی عمر اور کاروبار بتانے کی پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شوہر کی عمر پر وضاحت کرتے ہوئے ہنس رہی ہیں۔

شادی کے وقت اداکارہ کے شوہر کی عمر اور کاروبار سے متعلق مختلف افواہیں تھیں جیسے یہ کہ ان کی عمر 66 سال ہے اور وہ بزنس ٹائیکون ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کی عمر اور کاروبار سے متعلق مارچ 2024 میں آمنہ حیدر عیسانی کو دیے گئے انٹرویو میں وضاحت کی تھی، جس کی مختصر ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ شوہر کی عمر 66 برس ہونے اور ان کے بزنس ٹائیکون ہونے پر ہنس پڑیں اور لوگوں کے تبصرے پر شوہر کو بیچارہ کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان نے وضاحت کی کہ نہ ان کے شوہر کی عمر 66 سال ہے اور نہ وہ بزنس ٹائیکون ہیں، بلکہ ٹائیکون کے قریب بھی نہیں ہیں۔ لیکن اداکارہ نے اسی ویڈیو میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کیا شاید وہ جلد ٹائیکون بن جائیں۔

اگرچہ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے شوہر کی عمر 66 برس نہیں ہے اور وہ نہ ہی بزنس ٹائیکون ہیں، تاہم انہوں نے شوہر کی اصل عمر نہیں بتائی اور نہ ہی ان کے کاروبار سے متعلق کھل کر وضاحت کی۔

ماہرہ خان نے 2 اکتوبر 2023 کو اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ اس سے قبل اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

1454 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر روسی جوڑے کی منگنی، امن کا بینر لہرا دیا، دونوں گرفتار

کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟