نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں سمیت سیاسی و انتخابی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں خواتین کے بھرپور اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے اسے جمہوری عمل کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز

اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

شرکا نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر کے سیاسی اور جمہوری عمل میں خواتین کی مؤثر شرکت ضروری ہے اور انہیں انتخابی و سیاسی سرگرمیوں میں مزید مواقع فراہم کیے جانے چاہییں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں اور تنظیمی امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم مخصوص نشستوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp