سندھ پولیس کے کانسٹیبل مجتبیٰ حسن نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بناکر ملک کا نام روشن کردیا۔
مزید پڑھیں
مجتبیٰ حسن نے وی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے مارشل آرٹس میں استعمال ہونے والے ہتھیار نن چکو سے اخروٹ توڑنے کی کٹیگری میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
حالیہ ریکارڈ سے قبل اپنی ایک کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس کٹیگری میں اخروٹ کو اچھال کر توڑنا تھا یہ ریکارڈ پہلے امریکا کے پاس تھا جس کے کھلاڑی نے 62 اخروٹ توڑے جب کہ میں 97 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوگیا تھا‘۔
تاہم مجتبیٰ حسن کا وہ ریکارڈ ان کے پاس زیادہ دیر نہ رک سکا اور بھارتی کھلاڑی نے 108 اخروٹ توڑ کر اسے اپنے نام درج کرالیا جس کے بعد انہوں نے پھر اپنے جوہر دکھائے اور اس مرتبہ 118 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ بھارتی کھلاڑی سے چھین کر ایک بار پھر اپنے اور پاکستان کے قبضے میں لے آئے۔
مجتبیٰ حسین چاہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں اور اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اس طرح کی سرگرمیوں میں ان کی پشت پر ہے اور بھرپور تعاون کر رہی ہے۔