عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6200 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 6200 روپے کمی کے بعد 242000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5315 روپے کمی کے بعد 207476 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190186 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر کمی کے بعد 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے