پنجاب میں ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے معترف

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب قابل احترام ہیں، آپ نے اچھا رویہ دکھایا ہے۔

پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعنیاتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے ججز کی تعنیاتی سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کی  خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پنجاب کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر ہوگیا ہے۔ 2 اینٹی کرپشن، اور ایک، ایک جج کی تقرری سروس ٹربیونل اور کنزیومر کورٹ میں کی گئی۔ اگر کسی جگہ پر تعنیاتی ہونی ہے وہ بھی جلد اَز جلد مکمل کرلی جائے گی۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی۔ اس سے قبل سماعت میں چیف جسٹس نے حکومت پنجاب کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگلی سماعت سے پہلے پہلے ججز کی تعیناتی ممکن بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp