گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرائی جائے، لاہور ہائیکورٹ سے شہری کی استدعا

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے شہری نے موقف اپنایا ہے کہ حکومتی سطح پر تشکیل کردہ کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی۔

ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری، سابق نگراں وزیراعظم، نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے دو ماہ میں 7.78 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، حکومت خود گندم اسکینڈل کا حصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں، حکومتی سطح پر تشکیل کردہ کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیب کو گندم میگا اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست دی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، نیب کو گندم میگا اسیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست گزار نے زور دیا ہے کہ گندم اسکینڈل کے محرکات کا تعین کر کے رقم وصول کی جائے اور قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری