پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نواز

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے شہروں اور دیہات میں شروع کیے گئے فیلڈ اسپتال  اور کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہورہے ہیں، کینسر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات بھی ان کے گھروں پر ملنے لگیں۔

خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کی کامیابی کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہیں، ہر سیکٹر ان کی ترجیح ہے مگر صحت کی سہولیات کی بہتری پر ان کی پوری توجہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف قابل تحسین ہیں۔ ’فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں، ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں، صوبے میں مراکز صحت اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے، صوبے کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلعے میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ’خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ، اپنے عوام کے لیے ہر سہولت چاہتی ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘