عدلیہ میں کچھ کالی بھیڑیں موجود، عمران نیازی کے کیس ختم کرنے کے لیے مشورے ہورہے ہیں، شہباز شریف

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے، یہ وہ شخص ہے جو پاک فوج کو بدنام کررہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے کہتا ہوں کہ مہربانی کریں، اگر پاکستان میں ترقی اور خوشحالی واپس آئی تو پھر نہ کوئی جج ہوگا، نہ کوئی سیاستدان اور پھر نہ کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں موجود ججوں کی اکثریت ایسی ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے مگر چند کالی بھیڑیں عمران خان کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، آج یہ مشورے ہورہے ہیں کہ کیسے عمران خان کے سارے کیسز ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے پاکستان کے خزانے کے بجائے کسی اور کے خزانے میں نہیں ڈالے، اس کے علاوہ ججوں کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ توشہ خانہ سے چوری مسلم لیگ ن نے نہیں بلکہ عمران خان نے کی۔

شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوام آپ کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج عمران خان پاک فوج اور ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ قوم کبھی اس بات کو معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی صدارت میرے پاس ایک امانت تھی جو آج واپس نواز شریف کے سپرد کردی ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی خدمات کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان لوگوں کے منہ کالے ہوئے اور نواز شریف سرخرو ہوا۔

شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کو پاناما سے اقاما میں سزا دی گئی جس کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں تھا، ہم دوبارہ وہی پاکستان بنائیں گے جو نواز شریف نے 2017 میں چھوڑا تھا۔

شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت مجھے اور ساتھیوں کو ہر قیمت پر مطلوب ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آج ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اس وقت انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں