امریکا کے ایک ٹی وی چینل کی خاتون نیوز اینکر نے لائیو نشریات کے دوران مکھی نگل لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکھی نیوز اینکر کی پلکوں پر آ کر بیٹھتی ہے اور پلک جھپکنے پر اچانک ان کے منہ میں داخل ہو جاتی ہے، براہ راست نشریات کے دوران مکھی نگلنے پر بھی انہوں نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
⚡️🫶 News anchor on Boston25
Vanessa Welch swallowed a fly that flew into her mouth, but continued to talk as if nothing had happened.👏👏👏👏 pic.twitter.com/BNQJvhX284— 🌕Nikita_X 🫶 (@Mister_Nikita_X) May 29, 2024
صارفین کی جانب سے خاتون نیوز اینکر وینیسا کے رد عمل کو سراہا جا رہا ہے، مکھی نگلنے کے باوجود روانی سے بات جاری رکھنے پر صارفین نے اینکر کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ مکھی نے پہلے اینکر کی آنکھ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پھر اچانک صحافی کے منہ میں چلی گئی، انہوں نے مزید لکھا کہ اینکر اس سے پریشان نہیں ہوئیں بلکہ مکھی نگل گئیں اور صارفین ان کی پیشہ ورانہ مہارت سے حیران رہ گئے ہیں۔
😋 Boston 25 news anchor Vanessa Welch ate a fly live on air
The insect first tried to get into her eye and then suddenly ended up in the journalist's mouth. The woman was not confused and simply swallowed the fly. Users of social networks were surprised by the professionalism pic.twitter.com/eoan9pqlLc
— deepankarthish (@deepankarthishb) May 28, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بوسٹن 25 نیوز کی اینکر وینیسا ویلچ نے لائیو نشریات کے دوران مکھی نگلنے پر دنیا کو ’شو مسٹ گو آن‘ کا صحیح مطلب دکھایا۔
Boston 25 News Anchor Vanessa Welch Swallows Fly On Live TV And Shows The World The True Meaning Of "The Show Must Go On." 🦟🦟🦟#buzznews #buzzworthy #buzzbuzzbuzz pic.twitter.com/1asfonygFH
— 𝕻𝖊𝖙𝖊𝖗 𝕻𝖊𝖙𝖊𝖗 𝕻𝖚𝖒𝖕𝖐𝖎𝖓 𝕰𝖆𝖙𝖊𝖗🎃 (@SoCalPete) May 29, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ مکھی کو نگلنے کے باوجود اپنی بات جاری رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین اینکر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں کیا۔
Boston 25 news anchor Vanessa Welch swallowed a fly live on air after it first tried to get into her eye. Social media users praised her professionalism and called for a salary increase. This is the level of equanimity we aspire to. pic.twitter.com/iNDXiWaHBj
— Everything you need to know (@Everything65687) May 29, 2024
یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی خاتون نیوز اینکر پاکستان میں جاری موسلا دھار بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کا بتارہی تھیں کہ ان کے منہ کے سامنے اچانک مکھی آجاتی ہے اور وہ اڑتی ہوئی مکھی نگل لیتی ہیں۔