’پلاسٹک موت ہے‘، پنجاب حکومت نے آگاہی مہم شروع کردی

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے عوام کو پلاسٹک سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے مہم کا آغاز کردیا ہے، صوبائی حکومت نے صوبے میں غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈکشن، ترسیل اور خریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پر سختی سے عملدرامد کرانے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب ،پلاسٹک کا استعمال ماحولیاتی آلودگی بڑھا رہا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں 5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاٶن کا آغاز کیا جائے گا، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پواٸنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر بھی سخت پابندی ہوگی۔

پنجاب حکومت کے مطابق مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاٶن ہوگا، پلاسٹک بیگز میں گاہکوں کو کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلز و ریستوران کے مالکان کے خلاف قانونی کاررواٸی اور بھاری جرمانے ہوں گے۔

صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق 75 ماٸیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی ہے۔

پلاسٹک کے عدم استعمال پر عوام کے لیے ’پلاسٹک موت ہے‘، کے موضوع پر آگاہی مہم کا اغاز کیا جائے گا، پبلک سروس میسیجز سوشل میڈیا کے ذریعے واٸرل کیے جاٸیں گے، شاپنگ مالز، دفاتر، بس اسٹینڈز، پارکس، ٹرانسپورٹس، ڈاٸیوو، میٹرو بسسز اور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جاٸیں گے۔

پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یا متبادل ذراٸع کی تیاری، پروڈکشن، خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے میڈیا کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک موت ہے اور اس کی زہریلی لہر سے ہم سب کو بچنے کے لیے ملکر کوشش کرنی ہوگی، میڈیا کو ’پلاسٹک موت ہے‘ کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے

پنجاب حکومت نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عوام پلاسٹک بیگ خریدتے وقت یاد رکھیں اپنے اور دوسروں کے لیے موت خرید رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی