وزیر اعلیٰ پنجاب کی پلاسٹک پر پابندی کے سخت نفاذ کی ہدایت

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت نے پلاسٹک کے استعمال، پیداوار، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کے سخت نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی حکومت نے پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی 3 چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ہوٹلوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل مثلاً کاٹن بیگ کا استعمال کیا جائے۔

ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے چیلنج ہے اور اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق پلاسٹک کے استعمال سے  ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ’نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ  ہے، عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔‘

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے، فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا۔

’ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرہ ارض کی 40فیصد  سطح ارض انحطاط کا شکار ہے، پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں، ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟