روینہ ٹنڈن پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام، حقیقت کیا؟

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کی خبر سے متعلق ممبئی پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، اداکارہ کی کار نے کسی کو ٹکر نہیں ماری اور نہ ہی روینہ ٹنڈن نشے میں تھیں۔

ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا ڈرائیور گاڑی کو سڑک سے سوسائٹی کی طرف لے جا رہا تھا اور جب وہ گاڑی ریورس کرنے لگا تو دوسری گاڑی میں موجود افراد نے ڈرائیور کو روک کر کہا گاڑی ریورس کرنے سے پہلے چیک کرلیں کہ پیچھے لوگ تو نہیں، جس کے بعد اُن کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق جب جھگڑا بڑھ گیا تو روینہ ڈرائیور کو ہجوم سے بچانے لگیں لیکن جھگڑا بڑھ گیا اور بات پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی جہاں اداکارہ اور مخالف فریق نے ایک دوسرے کے خلاف تحریری شکایات دیں لیکن بعد میں دونوں نے اپنی اپنی شکایات واپس لے لی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ روینہ ٹنڈن اور اُن کا ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلا رہا تھا، اداکارہ کے ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی ریورس کرنے کی کوشش تو پاس سے گزرنے والی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچی۔

جس کے بعد روینہ ٹنڈن اور اُن کے ڈرائیور کا دوسری گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا تھا، جس پر دوسری گاڑی میں موجود شخص نے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے اورخواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟