’میں پیارے پاکستان میں بہت خوش ہوں‘، سعودی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی کا پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی سالم الدوسری نے پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں پیارے پاکستان میں بہت خوش ہوں، اور کل جناح اسٹیڈیم میں ملاقات کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم چارٹر فلائٹ کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچی۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔ جبکہ سیکریٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کپتان عبدالرحمان غریب کی قیادت میں کل اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم