انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) مینزٹی20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں گروپ ڈی میں ابتدا میں مشکلات کا شکار جنوبی افریقا نے نیدر لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کا 104رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں مکمل کر لیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) مینزٹی20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نیدر لینڈز کے 104 رنز کے ہدف میں انتہائی مشکلات سے دو چاررہی، نیدر لینڈز کے بولرز نے جنوبی افریقا کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جنوبی افریقا کے ٹاپ 4 کھلاڑی محض 12 رنز پر ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں نیدر لینڈز کے بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز ہی اسکور کر سکے۔ اس طرح جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 104 رنز درکار ہیں۔
جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کے 104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں صفر رنز پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی، دوسری وکٹ بھی صرف 3 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، جب کہ تیسری وکٹ بھی 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی، جب کہ چوتھی وکٹ بھی محض 12 رنز پر گر گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک صفر پر بولڈ ہوئے جب کہ ریزا ہینڈرکس بھی صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایڈن مارکربھی صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ مڈل آرڈر بیٹر ہینرک کلاسن بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ77 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹرسٹان اسٹبس 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چھٹی وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارکو جانسن 3 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقا کی جیت میں ڈیوڈ ملر نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے نا قابل شکست 59 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کو7 گیند قبل ہی فتح دلا دی۔
نیدر لینڈز کی طرف سے ویوین کنگما اور لوگن وین بیک نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ باس ڈی لیڈے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل نیدر لینڈز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی بھی پہلی وکٹ1 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب مائیکل لیویٹ صفر پرکیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گری جب میکس او ڈاؤڈ صرف 2 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔
نیدر لینڈز کی تیسری وکٹ 17 کے مجموعی اسکورپر گری جب وکرمجیت سنگھ 12 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، چوتھی وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب باس ڈی لیڈ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پانچویں وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب سکاٹ ایڈورڈز 10 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 48 کے مجموعی اسکور پر گری جب تیجا ندامانورو صرف پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نیدر لینڈ کی ساتویں وکٹ 102 کے مجموعی اسکور پر گری جب سائبرانڈ اینجلبریچٹ40 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، وہ نیدر لینڈز کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔
نیدر لینڈ کی آٹھویں وکٹ102 کے مجموعی اسکورپر گری جب ٹم پرنگل صفر پر آؤٹ ہو گئے جب کہ نویں وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری جب لوگن وین بیک 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنیل بارٹ مین نے سب سے عمدہ بولنگ کی انہوں نے نیدرلینڈز کے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مارکو جانسن اور اینریچ نورٹجے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہفتہ کے روز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں نیدر لیندر لینڈز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ نیویارک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیتا اور نیدر لینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیدرلینڈزپلیئنگ الیون میں میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کیپٹن، ڈبلیو کے)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینگلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما شامل ہیں۔
جنوبی افریقا پلیئنگ الیون میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین شامل ہیں۔