افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کابل میں طالبان حکمرانوں نے شہری آبادیوں کے اندر اپنے اڈے اور کیمپ قائم کر رکھے ہیں اور عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  (ٹویئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان سے منسلک تنظیمیں، جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور تحریک طالبان افغانستان شامل ہیں، انسانی جانوں کی قدر نہیں کرتیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں مساجد کے نمازیوں، اسکولوں کے طلبہ اور بچوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن عناصر نے دہائیوں تک پاکستان سے فائدہ اٹھایا، ان میں وفاداری کا فقدان ہے۔

یہ بھی پڑھیے افغان کرکٹر راشد خان کے خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

خواجہ آصف نے اس صورتحال کو پاکستان کی پالیسی کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور تمام معاملات کا مکمل حساب لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز