لومڑی کے لاوارث بچے کی پرورش کے لیے خصوصی انتظامات کیوں کیے گئے؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کبھی کبھی ایسا بھی ہوجاتا ہے جو انسان کی توقع کیا گمان کے برخلاف ہوتا ہے، جیسا کہ ایک امریکی شہری کیساتھ اس وقت ہوا جب وہ بلی کا بچہ سمجھ کر لومڑی کا بچہ اٹھالایا۔

ویسے اس شخص کی جگہ آپ ہوتے تو یقیناً آپ بھی دھوکا کھا جاتے، اس لیے کہ جنگل میں بے یار مددگار ملنے والا لومڑی کا یہ بچہ محض ایک دن کا تھا۔

بہرحال اس نومولود بچے کی دیکھ بھال امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ کے وائلڈ لائف سینٹر  میں جاری ہے جہاں عملہ سرخ لومٹری کے اس یتیم بچے کواس انداز میں دودھ پلا رہا ہے اور اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے کہ جیسے وہ جنگل میں ہے اور اپنی ماں کے ساتھ ہے۔

وائلڈ لائف سینٹر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میلیسا سٹینلی لومڑی کے بچے کو ایک سرنج کی مدد سے دودھ پلانے کے دوران سرخ لومڑی کا ماسک اور ہاتھوں پر ربڑ کے دستانے پہنے ہوئے ہیں۔

لومڑی کے اس بچے کو ایک ایسے مصنوعی جانور پر بٹھایا گیا ہے،جس میں جانور کی کھال کو اندر سے بھر کر اسے حقیقی جیسا روپ دیا گیا ہے۔ سٹینلی کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ لومڑی کے بچے کو یہ محسوس ہو جیسے وہ اپنی ماں پر بیٹھا ہوا ہے۔

وائلڈ لائف سینٹر کی اس پوسٹ کے مطابق لومڑی کے اس یتیم بچے کو ایسے ماحول میں رکھا جا رہا ہے جیسے وہ جنگل میں ہے اور اس کے آس پاس جنگل ہی کے جانور ہیں۔ اسی لیے بچے کو دودھ پلانے اور دیکھ بھال کرنے والا عملہ جب اس کے پاس آتا ہے تو چہرے پر لومڑی کا ماسک لگا لیتا ہے اور انسانی ہاتھ چھپانے کے لیے ربڑ کے دستانے پہن لیتا ہے۔

پوسٹ کے مطابق بچے کی ایسے ماحول میں پرورش ضروری ہے جس پر انسان کی چھاپ نہ ہو تاکہ وہ انسان سے مانوس اور اس کا عادی نہ ہو جائے۔ اسی لیے بچے کو ایسی جگہ رکھا جا رہا ہے جہاں انسانی آوازیں کم سے کم ہیں اور اسے انسان دکھائی بھی نہ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ