محکمہ جنگلی حیات کا گلیات میں چھاپہ، نایاب جانوروں کی کھالیں، مصنوعات برآمد

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات، خیبرپختونخوا لطیف الرحمان کا کہنا ہے کہ 11 جنوری کو ایوبیہ نیشنل پارک میں اٹیچ سب ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے اہلکار احتشام نے ڈپٹی رینجر اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر ایک کامیاب آپریشن کی قیادت کی اور گلیات میں ایک دکان پر چھاپہ مارا گیا۔

آپریشن کے دوران لومڑی کی مختلف انواع پر مشتمل کپڑے کی مختلف اشیا ضبط کی گئیں جن میں غیر ملکی اقسام نایاب بلیوں اور چیتے کی کھال بھی شامل ہیں۔

ضبط کی گئی اشیا میں بھوری لومڑی کی کھال کی 23 پٹیاں، ایک کالی لومڑی کی کھال کی پٹی اور ایک سفید لومڑی کے فر کی پٹی شامل تھیں جن میں کل 25 فاکس فر، اسکارف اسٹرپس تھیں۔

مزید برآں نایاب بلیوں کی 2 کھالیں، مختلف گوشت خور جانوروں کی کھال سے بنی 5 ٹوپیاں خصوصاً چیتے کی کھال اور اس سے تیار کردہ 2 چھوٹے لیڈیز ہینڈ بیگ بھی ضبط کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ دکان پر حال ہی میں خریدی گئی اشیا کراچی سے آئی لائی گئی تھیں۔

محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ تمام ضبط شدہ اشیا ضروری ضابطہ اخلاق سے گزریں گی اور بعد میں نمائش کے لیے پشاور چڑیا گھر کے میوزیم منتقل کر دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp