اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان، نئی مانیٹری پالیسی جاری

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کمی کی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق شرح سود 22 فیصد سے کم کرکے 20.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بجٹ اعلانات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے اور جولائی میں شرح اوپر جاسکتی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 24 کے دوران مالیاتی اشاروں میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، اپریل میں 17.3 فیصد پر رہنے والی مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد رہ گئی۔

واضح رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp