اسٹیٹ بینک کی غلطی، کتنے نوٹ غلط پرنٹ ہوئے؟

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے نیشنل بینک کو ایک ہزار روپے کے ادھوری پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیے گئے، سوشل میڈیا پر اس ضمن میں ایک ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ اسٹیٹ بینک کو اس معاملہ پر باقاعدہ ایک وضاحت جاری کرنا پڑگئی۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نوٹوں کی ایک سائیڈ پرنٹڈ جبکہ دوسری سائیڈ خالی تھی، اسٹیٹ بینک نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ نوٹ کی گڈی میں صرف 10 نوٹ خراب یا مس پرنٹ تھے،غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ اسٹیٹ بینک کاؤنٹرسےحاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے، تاہم بڑے پیمانے پر پروڈکشن کے دوران نقائص کا خدشہ رہتا ہے، تمام کوالٹی چیکس کے باوجود غلط پرنٹ شدہ نوٹوں میں سے چند نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان موجود رہتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ نیشنل بینک کی ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں، ملک میں پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ تعداد انتہائی کم ہے مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرول کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp