مناسک حج کا آغاز جمعے سے ہو گا، منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مناسک حج کا آغاز جمعہ 8 ذی الحجہ سے ہو گا۔ منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی۔ سعودی مکاتب نے عازمین حج کو سورج کی تمازت سے بچانے کے لیے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو بسوں کے ذریعے رہائش گاہوں سے منیٰ کی خیمہ بستی میں پہنچانے کا آغاز کر دیا۔

جمعے کے روز بیشتر عازمین حج وادی منیٰ میں خیمہ زن ہو جائیں گے جہاں وہ (فجر) ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔

عازمین حج کو 9 ذی الحجہ کو علی الصبح اور رات گئے منیٰ سے میدان عرفات مشاعر ٹرین کے ذریعے لے جایا جائے گا جہاں وہ خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کریں گے اور اپنے رب کے حضور مناجات اور دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔

مغرب کے وقت تمام حجاجِ کرام کو ٹرین کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ لے جایا جائے گا۔ یہاں پہنچ کر حجاجِ کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے، 70 عدد کنکریاں اکٹھی کریں گے اور آرام کریں گے۔

اگلے روز 10 ذی الحجہ کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد روشنی پھیلنے تک وقوف مزدلفہ کریں گے اور مشاعر ٹرین کے ذریعے جمرات روانہ ہوں گے۔ یہاں صرف بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کے اپنے مقام تک پہنچنے کے بعد حلق یا قصر کروا کر عام کپڑے زیب تن کریں گے۔

حجاجِ کرام 10 ذی الحجہ سے 12 ذی الحجہ کے دوران کسی بھی وقت طوافِ زیارت اور سعی کریں گے۔

11  اور 12 ذی الحجہ کو جمرات پر تینوں شیطانوں کو 7، 7 کنکریاں مارنے کے بعد مکتب کی ہدایات کے مطابق یا تو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ واپس آجائیں گے یا 13 ذی الحجہ کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں پر واپس آجائیں گے۔

وطن واپسی سے قبل طواف وداع کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازیں 20 جون سے شروع ہوں گی۔

سعودی مکاتب نے سرکاری عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر منیٰ میں داخلے کے لیے نسک کارڈ، ٹرین ٹکٹ کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ نیز پاکستان حج مشن نے قربانی کے پیسے جمع کروانے والے عازمین کو رہائشوں پر نوٹس اور پاک حج موبائل ایپ پر نوٹیفکیشن کے ذریعے 10 ذی الحجہ کو ظہر اور عصر کے درمیان قربانی ہونے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے ہدایت دی کہ نماز عصر کے بعد احرام کی پابندیوں سے باہر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی