انمول بلوچ کن معروف اداکاروں کیساتھ اسکرین شیئرنگ کی خواہشمند ہیں؟

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے اداکار بلال عباس خان سمیت 3 اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انمول بلوچ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں احد رضا میر، فواد جلال اور بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں موسیقی سے بہت لگاؤ ہے۔  ’پیانو بجانا میری خواہش ہے، کبھی موقع ملا تو پیانو بجانا ضرور سیکھوں گی، چاہتی ہوں کہ جلد ہی کوئی فلم سائن کروں اور بڑے پردے پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔‘

انمول بلوچ نے شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ صرف صبر کے ساتھ محنت کریں اور باقی سب خدا پر چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے ایک گاؤں سے ہے۔

انمول بلوچ نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ کراچی میں گزارا اور کراچی سے ہی تعلیم حاصل کی، انمول نے جامعہ کراچی سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی،  ہزاروں تاحال لاپتہ

ایس سی او سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار کی روسی اور تاجک وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

’انتہائی کم فیول ایوریج‘ پاک سوزکی کی آلٹو اب پاکستان کے باہر بھی چلے گی

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!