سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی اسرائیلی گروپ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں ایک صیہونی گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق کپتان نے ان کے احتجاج کی حمایت کی تھی، شاہد آفریدی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل نے ایکس پر ایک پوسٹ کی اور لکھا کہ مشہور پاکستانی کرکٹر نے مانچسٹر میں اتوار کو ان کے ایک مظاہرے کو سپورٹ کیا جو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق تھا۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ آفریدی تصویر میں اس فورم کے شریک چیئر رافی بلوم اور ڈپٹی چیئرمین برنی یاف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Pakistani international cricketer @SAfridiOfficial stopped to offer his support for our call to release the hostages at our NWFOI vigil last Sunday in Manchester.
Shahid is pictured with NWFOI co Chair Raphi Bloom & deputy Chair Bernie Yaffe.
Thank you for your support,… pic.twitter.com/F05wBSnpoo
— NW Friends of Israel (@NorthWestFOI) June 19, 2024
شاہد آفریدی نے اپنی وائرل تصویر پر سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نا قابل یقین قرار دے دیا اور کہا کہ انٹرنیٹ پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔
انہوں نے تصویر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تصور کریں کہ مانچسٹر کی ایک سڑک پر آپ کے مداح سیلفی لینے کے لیے کہیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد وہ اس تصویر کو صہیونی حمایت کے طور پر انٹرنیٹ پر لگادیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین میں معصوم لوگوں کو اذیت میں دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ کوئی بھی تصویر میری حمایت کی عکاسی نہیں کرتی جہاں انسانی جانیں خطرے میں ہوں۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں امن، اس جنگ کے خاتمے اور آزادی کی دعا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا میں مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچواتا ہوں اور مانچسٹر والی صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔
Imagine strolling down a street in Manchester (UK) and so-called fans approach you for a selfie. You oblige, and moments later, they upload it as some form of Zionist endorsement. Unbelievable! Please don't believe everything that is uploaded.
Seeing innocent lives in Palestine…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 19, 2024
رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے شاہد آفریدی کے وضاحتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم اس بات پر یقین کر لیں کہ آپ دیگر افراد کی جانب سے دکھائے گئے پمفلٹ یا پلے کارڈز کو نہیں پڑھ سکتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شناخت اور ارادہ کبھی پوشیدہ نہیں تھا لہذا براہ کرم یہ مت سمجھیں کہ ہم سب احمق ہیں۔ آپ کو معلوم تھا کہ آپ کس کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں اور یہ بہت شرمناک ہے۔
Are we to believe you couldn't read the pamphlets being displayed or the placards as picture was being taken? Their identity & intent was never hidden so please don't assume we are all fools. You knew whom you were posing for pictures with. Shameful. https://t.co/a08phpk9Xq
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 19, 2024
حمیرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ آپ اس قدر نادان ہونے کا تصور کر سکتے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لانے اور اسرائیلی جھنڈوں سے بھرے احتجاج کے پوسٹرز کو نہ پڑھا جائے۔
Imagine being immature enough not to read the posters saying to bring Israeli hostages back and a protest filled with Israeli flags.
Have you lost your milk teeth yet? https://t.co/HH85J36GHR
— Humaira (@HumairaWajahat) June 19, 2024
صحافی طارق متین نے نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے شاہد آفریدی سے متعلق جھوٹ بولا اور یہ بہت شرمناک ہے۔
So you lied @NorthWestFOI ? Absolutely Shameful https://t.co/mEIcemVtp5
— Tariq Mateen (@tariqmateen) June 19, 2024
حلیم عادل شیخ نے شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ نہ بولیں، تصویر کے پیچھے نظر آنے والے بینرز پر تو واضع تصاویر بھی ہیں اور لکھا بھی ہوا ہے، آپ کو یہودیوں کی حمایت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل نے خود بھی واضع کیا ہے کہ آپ نے اپنے کیمرے سے اپنی مرضی سے تصویر بنوائی۔
بے شرم انسان جھوٹ نا بولو، چلو مان لیتے ہیں ان دو لوگوں کو تو ُتم اپنے Fans سمجھے مگر تصویر کے پیچھے نظر آنے والے بینرز پر تو واضع تصاویر بھی ہیں اور لکھا بھی ہوا ہے۔ اللہ تعالئ نے تُمہارا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے قوم کے سامنے ۔ شرم آنی چاہئے تُمہیں یہودیوں کی حمایت کرتے ہوئے ۔… https://t.co/xvqpeLGO9g pic.twitter.com/Im2tsSWhlm
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) June 19, 2024