شکر گڑھ میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر دونوں ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے ڈنڈوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو مقامی کرکٹرز نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ایمرجنسی وارڈ کو بھی میدان جنگ بنا دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شکر گڑھ میں کرکٹ میچ کے دوران ایمپائر کے ’غلط آوٹ دینے پر‘ دونوں ٹیمیں الجھ پڑیں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو ایمرجنسی وارڈ دوبارہ میدان جنگ بن گیا pic.twitter.com/IFeRwos4Cj
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) June 20, 2024
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی نے سوال کیا کہ امپائر کا کیا بنا تو کسی نے اس کا موازنہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کیا۔
عبید بھٹی لکھتے ہیں کہ شکرگڑھ کی عوام کرکٹ کو لے کر ایسی پاگل ہے کہ امپائر کے ایک غلط آؤٹ دینے پر گراؤنڈ کو میدان جنگ میں بدلا، زخمیوں کو اسپتال پہنچانے پر اسپتال کو بھی میدان جنگ بنا دیا اور دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے کہ کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔
https://Twitter.com/Obibhatti/status/1803734949909897386
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہوچکے ہیں۔
شکر گڑھ: عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہو چکے ہیں کرکٹ گراؤنڈ میں ایمپائر کے غلط آوٹ دینے پر دونوں ٹیمیں الجھ پڑیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو ایمرجنسی دوبارہ میدان جنگ بن گئی، وقوعہ… pic.twitter.com/iQ5O4xoRsQ
— ایک سوچ (@Fawadali34990) June 20, 2024