پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر شیخ وقاص سمیت درجنوں کارکنان پر مقدمات قائم

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں جلسے جلسوں اور ریلیوں پر دفعہ 144 کے تحت عائد کی جانے والی پابندی کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ضلع جھنگ میں سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ کیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد شامل بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالنے پر 9 نامزد اور 35 نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بہاولپور میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے 10 نامزد اور 4 نامعلوم کارکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں