وائلڈ تھانگ نے رواں سال دنیا کے بدصورت ترین کتے کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں والڈ تھانگ نامی پیکنگز نے رواں سال دُنیا کے بدصورت ترین کتے کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

کتے کی عمر 8 سال ہے اور اسے اس سے قبل بھی 5 سال تک مسلسل ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ میں شریک کیا جاتا رہا ہے تاہم بالآخر چھٹے مقابلے میں اسے ’دنیا کا بدصورت ترین کتا‘ قرار دے دیا گیا۔

کیلیفورنیا کے شہر پیٹلوما میں سونوما مارین میلے میں منعقد ہونے والی تقریب میں اوریگون کے شہر کوس بے سے تعلق رکھنے والے اس کتے نے 7 دیگر حریفوں کو شکست دے کر بد صورتی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دیگر بدصورت ترین کتوں میں روم نامی کتا اور 14 سالہ ڈیزی مے نامی سفید لیپ اور مخلوط نسل کے ریسکیو کتے نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وائلڈ تھانگ اور اس کی مالک این لیوس کو 5,000 ڈالر کا انعام دیا گیاجب کہ دوسری پوزیشن پر آنے والے روم کو 3،000 ڈالر اور تیسرے نمبر پر آنے والے ڈیزی مے کو 2،000  ڈالر کا انعام دیا گیا۔

ڈبلیو آئی او این نے مقابلے کی ویب سائٹ سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مقابلہ تقریبا 50 سال سے جاری ہے اور ’تمام نسلوں اور سائز‘کے کتے اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔

ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ ‘دنیا کے بدصورت ترین کتوں کا سالانہ مقابلہ ‘بدصورت’ کتوں کا مذاق اڑانے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ کچھ حیرت انگیز کرداروں کے ساتھ تفریح کرنا اور دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ یہ کتے واقعی خوبصورت ہیں۔

مقابلہ جیتنے والے کتے کی مالکہ لیوس نے انکشاف کیا کہ وائلڈ تھانگ کی شکل کو ایک ایسی بیماری سے منسوب کیا گیا ہے جس نے اس کے دانتوں کی نشوونما کو روک دیا تھا، جس سے اس کی زبان منہ کے باہر لٹکی ہوئی ہے جب کہ اس کتے کی ایک ٹانگ میں پٹھوں کی خرابی بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے تاریخی آثار: اسلام آباد کے شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 387 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز پر 43 رنز کی برتری حاصل کرلی

انتخابات شفاف ہوئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

شرمین علی، سنیتا مارشل اور صائمہ قریشی کا بچوں کو خودمختار بنانے پر زور

پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس کا مقابلہ کرسکتے ہیں، فیصل قریشی

ویڈیو

گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے تاریخی آثار: اسلام آباد کے شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ