’مریم کی دستک‘ اب ہوگی پنجاب کے تمام اضلاع میں

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ڈویژنز میں ’مریم کی دستک‘ منصوبے کے تحت 65 خدمات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں دستک پروجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

منصوبے کے تحت 14 اگست سے ہر ڈویژن میں ’مریم کی دستک‘ سروسز شروع ہو جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے تمام اضلاع میں یہ خدمات دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور میں ’مریم کی دستک‘ کے تحت سروسز کی تعداد 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اگست میں لاہور میں 65 تک پہنچ جائے گی۔

 ’مریم کی دستک‘ کے تحت پنجاب بھر میں پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی۔

کون کون سی خدمات حاصل کی جاسکیں گی؟

اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دستک ایپ پر سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی نے ’مریم کی دستک‘ منصوبے کی توسیع پر بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دستک ایپ کے ذریعے ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج  سرٹیفکیٹس سروسز ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے  پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ’مریم کی دستک‘ کے نمائندوں کی اپائنٹمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی