وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چھٹی والے دِن بھی اجلاس بلالیا، اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز ، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے اجلاس میں وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پیٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت میں عوام تک پہنچایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے وزارت ٹرانسپورٹ اور پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوی کمی کے لیے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے معائنہ کمیشن کو بھی اس بابت فوری اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا ہے کہ روٹی، کرائے سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عیدالاضحیٰ پر الائشوں کی بروقت صفائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الضحی پر الائشوں کی بروقت صفائی، مویشی منڈیوں میں جانوروں کو دھوپ سے بچاﺅ کے لیے شیڈز بیوپاریوں کو شیڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عوام میں تھیلے تقسیم

پہلی بار32 لاکھ خصوصی تھیلے بھی عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے، حکومت کے فراہم کردہ پلاسٹک سے پاک تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کرسکیں گے۔

مویشی منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی

مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ  بڑی عید پر صفائی کا معیار وہی ہونا چاہیے جو وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دور میں تھا۔

نہروں پر لائف گارڈز کی تعیناتی

وزیراعلیٰ پنجاب نے تعطیلات کے دوران صوبے کی نہروں پر عوام کی جان کی حفاظت کے لیے لائف گارڈز کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی ہے۔

 ٹریفک کا مؤثر پلان

وزیراعلیٰ نے ٹریفک کا مؤثر پلان بنانے اور عوام کو ٹریفک جام سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، انہوں نے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ پر شدید ٹریفک جام کا بھی سخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا، اور انہیں وارننگ دی کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

صوبے بھر میں امن وامان یقینی بنایا جائے

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے بھی سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تعطیلات کے دوران بھی تمام صورتحال کی ذاتی طورپر نگرانی کروں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں