پاک فوج کے کیڈٹس کی روس میں بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل کے کھلیوں میں شرکت

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس میں پہلی بار پاکستان ملٹری کے کیڈٹس نے بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل کے کھلیوں میں شرکت کی ہے۔

پاکستان سفارتخانہ روس کے مطابق پہلی بار 3 ملٹری کالجوں کے کیڈٹس پر مشتمل پاکستانی کھیلوں کا دستہ بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل کے زیرانتظام کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

سفارتخانے نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل روس کے شہر تولا میں متعدد کھیلوں کے مقابلوں کروا رہی ہے، جس کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی۔

سفارتخانے کے مطابق افتتاحی تقریب میں روسی نائب وزیر دفاع ایورو یونیس بیک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ روسی فیڈریشن میں پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر محمد آصف خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سفارتخانے نے بتایا کہ پاکستانی وفد میں ملٹری کالج جہلم، ملٹری کالج مری اور ملٹری کالج سوئی کے 3 افسران اور 15 کیڈٹس شامل ہیں۔

سفارتخانے نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں بہت سے ٹریک ایونٹس، والی بال، باسکٹ بال اور باکسنگ کے مقابلے شامل ہوں گے۔

سفارتخانے کے مطابق کھیلوں کی تقریبات 24 جون سے 30 جون 2024 تک منعقد کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ